تلنگانہ اضلاع میں کہر کا امکان

   

حیدرآباد۔2 جنوری (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میںتلنگانہ اضلاع عادل آباد،آصف آباد، منچریال، نرمل، ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری ، رنگاریڈی،حیدرآباد،میڑچل ملکاجگری ، وقار آباد، سنگاریڈی و میدک میں بعض مقامات پر کہر کاامکان ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ آئندہ سات دن ریاست میں موسم خشک رہے گا۔اقل ترین درجہ حرارت 17.4 ڈگری حیدرآبادمیں پیر کو درج کیاگیا۔
شہر کے نواحی علاقوں میں شدید کہر
حیدرآباد۔2 جنوری (یو این آئی) شہر کے نواحی علاقوں میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے ۔راجندرنگر پی وی این آروے پر شدید کہر سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے جو صبح گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔کہرکی وجہ سے سڑکوں پر کئی حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔