تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اور گرلز کالج سنگاریڈی کے نتائج

   

سنگاریڈی ۔12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل پی۔ ہیمالتا تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول سنگاریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول و تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلزجونیر کالج روبرو رعیتوبازار سنگاریڈی میں دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کی طالبات شاندار مظاہرہ کرتے ہوے بہترین نتائج حاصل کی ہیں۔ جس میں دسویں جماعت کے نتائج 96 فیصد 65 طالبات اعلی نشانات حاصل کی جبکہ انرمیڈیٹ سال اول میں 92 فیصداورانٹر میڈیٹ سال دوم میں 85 فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی ہیں۔ دسویں جماعت کی طالبات میں سمیرہ 9.8 ، کارتکہ ریڈی 9.5 ، ریحانہ 9.3 ، غوثیہ 9.2 ، پر لوینہ 9.2 ، سیدہ نیہا .9 ، پرستوتی .9 ، سْمیرہ .9 اور انٹر میڈیٹ سال اول ایم ای سی گروپ میں سیدہ مقیت 500؍481 ، ثانیہ مہویش 500؍474، زیبا ممروز 500؍463 ، اقرا ء ناز 500؍463 ، سی ای سی گروپ میں رمشاء 500 ؍480 ، ملیشوری 500؍478 ‘ نشاط 500؍473 اسی طرح انٹر میڈیٹ سال دوم ایم ای سی گروپ میں شیرینا 1000؍978 ، نزہت 1000؍953 ، نہاریکہ 1000؍931 ، اور سی ای سی گروپ میں شیخ ثانیہ 1000؍460 ، افشاں فاطمہ 1000؍946 ، سہانا 1000؍944 نشانات حاصل کی ہیں۔ جس میں شیرینا اسٹیٹ ٹاپرہے۔ پرنسپل پی۔ ہیمالتا تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول وگرلز جونیر کالج سنگاریڈی نے اسکول و کالج کی تمام طالبات شاندار مظاہرہ کرتے ہوے بہترین نتائج حاصل کرنے پران تمام طالبات کو ، اساتذہ اکرام اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اولیا ئے طالبات سے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول و تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلزجونیر کالج روبرو رعیتوبازار سنگاریڈی میں پانچویں جماعت تا ہشتم جماعت اور انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلے جاری ہیں۔
اپنے بچیوں کو اس اسکول و جونیر کالج میں داخلہ دلواکر ان کے مستقبل کو بہتر بنا ئیں۔