تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول کے 51 طلبہ کی ناظرہ قرآن کی تکمیل پر تہنیت

   

سنگاریڈی 16/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول انگلش میڈیم بوائز موضع کندی ضلع سنگا ریڈی کے 51 طلباء نے حافظ و قاری مولوی صابر حسین کی نگرانی میں تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید مکمل کی۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل محترمہ کویتا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان خوش نصیب طلباء کو گلپوشی تقریب منعقد کی۔ ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے 51 خوش نصیب طلباء کی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس تقریب کی نگرانی جناب شیخ محمد عبداللہ مدرس نے کی۔ اس تقریب میں مولانا حافظ مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی اور جناب اطہر محی الدین شاہد جماعت اسلامی نے اپنے خطابات میں حافظ و قاری محمد صابر کی محنت وہ کوششوں کی ستائش کی اور طلباء سے کہاکہ آئندہ زیادہ سے زیادہ طلباء ناظرہ قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں۔ اولیاء طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول انگلش میڈیم بوائز موضع کندی ضلع سنگاریڈی میں اپنے بچوں کو داخلے دلوانے کے لیے پہل کریں۔ یہاں پر حکومت کی جانب سے مفت قیام وطعام کے ساتھ کارپوریٹ طرز کی معیار تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر محسن الدین مدرس ،کلیم الدین مدرس ، مسٹر وٹل مدرس اور محمد ابو کے علاوہ دیگر موجودتھے۔
٭٭٭
وی آر دیسائی کو جیون ریڈی کا پرسہ
بودھن/16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن قانون ساز کونسل کے۔ کویتا نے بی ار ایس پارٹی بودھن کے سینئیر قائدین وی آر دیسائی ایڈووکیٹ اور انکی اہلیہ، سابقہ چیئرمین بلدیہ بودھن سنیتادیسائی کے فرزند پریتم دیسائی کی اچانک وفات پر آنجہانی بی آر یس پارٹی کے قائدین کے مکان ,سابقہ ارکان اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گووردھن اور سابقہ رکن اسمبلی ارمور جیون ریڈی کے ساتھ آنجہانی کے گھر پہونچ کر آنجہانی پرتم دیسائی کے والدین اور انکی بیوہ اور لڑکی کو پرسہ دیا۔