تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ بوائز 1 میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ حمیرا فاطمہ پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ بوائز 1 کے بموجب تعلیمی سال 2019-20 داخلے کے لیے ٹمریز سوسائٹی کے تحت ریاست بھر میں قائم 204 ، اسکولوں میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر ہے ۔ اسکول ہذا میں جماعت پنجم اور ششم ، ہفتم ، ہشتم اور نہم میں ( محدود نشستوں ) پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنا لازمی ہے ۔ امتحان 20 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 245279348 ۔ 8885317649 پر ربط کریں ۔۔