تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی میعاد کا آخری ماہانہ اجلاس

   

Ferty9 Clinic

ایک ہزار سے زائد درخواستوں کی یکسوئی، محمد قمرالدین کا بیان
حیدرآباد: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کا ماہانہ اجلاس صدرنشین محمد قمرالدین کی صدارت میں منعقدہوا۔ کووڈ۔19 کے پیش نظر آن لائین اجلاس رکھا گیا تھا۔ نائب صدرنشین بی شنکر لوکے کے علاوہ ارکان جی نوریا ، محمد ارشد علی خاں ، ڈاکٹر ودیا شراونتی ، بی کٹیا ، ایم اے عظیم ، سردار سریندر سنگھ اور سکریٹری ہریش چندر ساہو نے شرکت کی ۔ صدرنشین کمیشن نے گزشتہ میٹنگ کی روداد سے واقف کرایا ۔ کمیشن کو گزشتہ تین برسوں میں 1334 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے صرف 71 مقدمات زیر التواء ہیں۔ مقدمات کو تین مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ صدرنشین نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کے لئے متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کریں۔ پارسی کمیونٹی کے قبرستان واقع نظام آباد سے متعلق مسئلہ پر غور کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں قانونی رائے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمیشن کی میعاد کا یہ آخری اجلاس ہے۔ صدرنشین نے تمام ارکان سے بہتر تعاون اور تجاویز پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے تین سالہ میعاد کے دوران عہدیداروں کے تعاون کی ستائش کی ۔