حیدرآباد28نومبر(یواین آئی)مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس جائزہ میں سی ای او وکاس راج، پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں اور تمام اضلاع کے انتخابی عہدیداروں نے شرکت کی جس میں رائے دہی کے دن کئے جانے والے اقدامات،ا ٓزادانہ، منصفانہ اور کسی بھی ناگہانی واقعہ کے بغیر رائے دہی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیاگیا۔انتظامیہ نے رائے دہی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ سنٹرل فورسس بھی تلنگانہ میں پہلے سے موجود ہے ۔حساس مقامات اور ماؤنواز سے متاثرہ علاقوں میں اضافی فورس تعینات کر دی گئی ہے ۔ ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔