حیدرآباد۔ 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری اینرجی اجئے مشرا نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ ٹی سری رنگا رائو کو ریگولیٹری کمیشن کا صدرنشین نامزد کیا گیا جبکہ ارکان کی حیثیت سے ایم ڈی منوہر راجو (ممبر ٹیکنیکل) اور بنڈارو کرشنیا (ممبر فینانس) مقرر کئے گئے۔ صدرنشین اور ارکان کی میعاد پانچ سال رہے گی یا پھر 65 سال کی عمر تک وہ عہدے پر برقرار رہ سکیں گے۔