تلنگانہ انتخابات میں 221 خاتون امیدوار میدان میں

   

حیدرآباد19نومبر( یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں 221 خاتون امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں بی آرایس، کانگریس، بی جے پی جناسینا اور سی پی ایم کے بشمول 36 خواتین مقابلہ کررہی ہیں۔ بی ایس پی کی جانب سے 9 اور خواتین میدان میں ہیں۔دیگر بقیہ آزاد امیدوار ہیں۔ جو بڑی جماعتیں قانون سازاداروں میں خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات کا دعویٰ کر رہی ہیں، ان میں کسی نے خواتین کو کم از کم نصف نشستیں الاٹ نہیں کیں۔ بی جے پی نے سب سے زیادہ 13 خواتین کو امیدوار بنایا ہے ۔ جناسینا، جس کا اس پارٹی کے ساتھ اتحاد ہے ، نے ایک خاتون کو امیدوار بنایا ہے ۔ کانگریس نے 12 اور حکمراں بی آرایس نے 8 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ۔ ان انتخابات میں جملہ 2,290 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 2,068 مرد اور ایک زنخہ ہے ۔ 2018 کے انتخابات میں 140 خواتین نے حصہ لیاتھا۔ اس مرتبہ تقریباً 81 زائد خواتین حصہ لے رہی ہیں۔