عارضی بنیادوں پر تقررات کا فیصلہ، انٹرویوز کی تاریخوں کا اعلان
حیدرآباد: تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس گچی باؤلی میں 199 جائیدادوں پر کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ کلینکل اور نان کلینکل مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ 16 اپریل سے انٹرویوز کا آغاز ہوگا۔ مخلوعہ جائیدادوں میں پروفیسرس 12 ، اسوسی ایٹ پروفیسرس 23 ، اسسٹنٹ پروفیسرس 22 ، میڈیکل آفیسرس 94 ، اسٹاف نرسیس 32 ، فارماسسٹ 8 اور اسسٹنٹ ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنگ کی 6 جائیدادیں شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ نے کنٹراکٹ کی بنیاد پر ہونے والے تقررات کیلئے 16 اپریل کو صبح 10 تا سہ پہر 3 بجے انٹرویوز طلب کئے ہیں۔ پہلے دن پروفیسر ، اسوسی ایٹ پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسرس ، نرسنگ سپرنٹنڈنگ کے عہدوں کیلئے انٹرویو ہوگا جبکہ 17 اپریل کو اسٹاف نرس اور فارماسسٹ کے عہدوں کیلئے انٹرویو ہوگا۔ 19 اپریل کو سیول اسسٹنٹ سرجن اور میڈیکل آفیسرس کے عہدوں کیلئے امیدوار انٹرویو میں حصہ لے سکتے ہیں۔ حکومت نے تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کو مستحکم کرنے کیلئے جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔