حیدرآباد: تلنگانہ، مہارشٹرا، گجرات، مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ممبئی پہلے ہی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔
یہاں عام زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ان ریاستوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے مچھیروں سے کچھ دنوں کیلئے سمندر کے قریب نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔