حیدرآباد 3 مئی(یواین آئی) تلنگانہ و چھتیس گڑھ کی سرحد پر کریگُٹّا جنگلات میں مرکزی سیکیورٹی فورسس کا تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ماونوازوں نے جن علاقوں میں بارودی سرنگیں اوربم نصب کیے فورسس انہیں ناکارہ بنا رہی ہیں ۔ ماؤیسٹوں کے بنائے گئے اسپیشل شیلٹرس کو بھی شناخت کرکے تباہ کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب انسانی حقوق تنظیموں نے کریگُٹّا میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی ہے ۔