تلنگانہ اور آندھراپردیش حکومت کے آپسی ٹکراؤ کی مذمت

   

سی پی ایم لیڈر ٹی ویر بھدرم کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 مارچ (سیاست نیوز) سی پی ایم کے سکریٹری ٹی ویربھدرم نے تلنگانہ اور آندھراپردیش حکومتوں کی آپسی لڑائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف فوجداری کیس درج کئے ہیں۔ ویربھدرم نے کہا کہ دونوں حکومتیں آنے والے پارلیمانی چناؤ میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی مسئلہ چھیڑ رہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کی ایسی پالیسی سے دونوں تلگو ریاستوں کے عوام میں پھوٹ پڑے گی۔