تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں امدادی کالجس خانگی اداروں میں تبدیل ہوں گے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : جنوب کی دوسری ریاستوں کے برخلاف آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ریاستی حکومت سال دو سال میں خانگی کالجس کو امداد بند کردے گی اور یہ کالجس خانگی اداروں میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں خانگی امدادی کالجس سے سوتیلانہ سلوک کررہی ہیں ۔ جب کہ دوسری جنوبی ریاستوں میں خانگی کالجس کو اثاثہ سمجھا جاتا ہے ۔ کیرالا میں سب سے زیادہ 180 خانگی امدادی کالجس ہیں ۔ کرناٹک میں صرف بنگلور یونیورسٹی سے ملحقہ کالجس کی تعداد ساٹھ ہے ۔ ٹاملناڈو کی حکومت صرف چنائی میں 14 خانگی تعلیمی اداروں کی مدد کررہی ہے ۔ جو مدراس یونیورسٹی سے ملحقہ ہیں ۔۔