حیدرآباد ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک اور طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش ہوگی۔یہ طوفانی ہوائیں 30تا40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ 25اور26جون کو شمالی ساحلی اے پی،یانم اور24تا26جون کے درمیان رائلسیما کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔بلیٹن میں مزید کہاگیا کہ رائلسیما میں 25 اور 26 جون کو بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی اور رائلسیماکے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ،ساحلی اے پی و رائلسیما میں گذشتہ 24گھنٹوں میںمعمول کے مطابق رہا۔