تلنگانہ اور اے پی میں دیوالی کا روایتی جوش وخروش

   

حیدرآباد: روشنیوں کا تہوار دیوالی دونوں تلگو ریاستوں آندھراپردیش و تلنگانہ میں آج روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ عوام نے گھروں اور دکانات کو سجایا۔ نئے کپڑے پہنے اور ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں ریاستوں کے تمام شہروں اور اضلاع میں منادر کے باہر عوام کی طویل قطاریں دیکھی گئیں اور خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیاگیا۔ یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح کی علامت بھی تصور کیاجاتا ہے ۔لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر رنگولی بھی بنائی اور پھولوں سے اس کو سجانے کا کام بھی کیا۔گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن اور وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ نے ریاست کے عوام کواس تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے ۔