حیدرآباد19فروری(یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے تو رات میں کمی درج کی گئی ۔ حیدرآباد میں موسم کی تبدیلی کا اثر زیادہ ہے ۔ چند دن قبل تک بھی سردی کی لہر جاری تھی لیکن اب سردیاں کم ہونے لگی ہیں ۔ اضلاع میں بھی درجہ حرات میں بہتری آئی ہے ۔پہلے کی بہ نسبت سردی کا اثرکم ہورہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہم چونکہ موسم گرما کی سمت پیشقدمی کررہے ہیں، آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگااور بالخصوص مشرقی اضلاع میں درجہ حرارت 20 تا 25 فروری کے دوران 38ڈگری سلسیس درج کیا جائے گا اور اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادمیں درجہ حرارت امکان ہے کہ 34ڈگری سلسیس درج کیاجائے گا۔