تلنگانہ اور اے پی میں گرما کی شدت میں اضافہ

   

حیدرآباد۔ 16مارچ (یو این آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرما کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ان ریاستوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں کمی برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین مہینوں کے دوران گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرما،گزشتہ گرما سے زیادہ گرم ہوگا اور درجہ حرارت امکان ہے کہ معمول سے ایک تا دو ڈگری زائد درج کیا جائے گا۔گزشتہ سال اعظم ترین درجہ حرارت43ڈگری سلسیس درج کیاگیا تھا۔ گزشتہ سال شہر حیدرآباد کے علاقوں مادھا پور، مولاعلی،امیرپیٹ اور پُشپالیم میں زائد درجہ حرارت محسوس کیاگیاتھا۔ہرسال گرما میں حیدرآباد میں دن کا درجہ حرارت 40تا45ڈگری سلسیس کے درمیان ہوتا ہے ۔