حیدرآباد۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان گاڑیوں کی آمد ورفت پر عہدیداروں نے پابندی عائد کردی ہے ۔ کوویڈ وبا کے پیش نظر اے پی حکومت نے بین ریاستی سرحدات کو بند کردیا ہے ۔ 12بجے دوپہر سے 6بجے شام تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔تلنگانہ کی سرحدات رام پور(کوداڑ)،پوندوگولا(واڈے پلی) ، ناگر جناساگر (ماچرلہ)تین چیک پوسٹ بند کردیئے گئے ہیں۔ضروری خدمات کو اس سے مستثنیٰ دیاگیا ہے ۔ ریاست کی سرحدات پر چیک پوسٹ کو بند کردینے سے سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔