تجربہ کامیاب ، عہدیداروں کا دعویٰ ، اپریل تا ستمبر تازہ اعداد و شمار جمع کرنے کی تجویز
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نیشنل پاپولیشن رجسٹر ( این پی آر ) کی ملک بھر میں مخالفت کی جارہی ہے جب کہ چند ماہ قبل تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ایک این پی آر ’ پری ٹسٹ ‘ ( آزمائشی ٹسٹ ) کیا گیا ۔ سینئیر عہدیداروں نے کہا کہ انہیں اس میں کوئی مخالف فیڈ بیاک میں موصول نہیں ہوا۔ دونوں ریاستوں میں ہر ریاست میں تین اضلاع کا ملک بھر کے 68 اضلاع کے ساتھ انتخاب کیا گیا جہاں مردم شماری 2021 کے لیے پری ٹسٹ کے ساتھ اس عمل کو مکمل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد اربن ، ورنگل اربن اور محبوب نگر اور اے پی کے اضلاع وزیانگرم ، اننت پور اور گنٹور میں این پی آر پری ٹسٹ کیا گیا ۔ مسلم تنظیموں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کہا کہ ریاست میں این پی آر سے متعلق تمام سرگرمیوں کو روک دیا جائے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی خواتین ممبرس نے کے سی آر سے اپیل کی کہ اسمبلی میں ایک بل منظور کرتے ہوئے این پی آر اور این آر سی کو مسترد کردیں ۔ ذرائع نے کہا کہ تقریبا 30 لاکھ لوگوں نے پری ٹسٹ کے موافق میں جواب دیا جسے منتخب ریاستوں میں 74 اضلاع میں ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ۔ اس میں 21 پیرا میٹرس پر تفصیلات بالخصوص والد اور والدہ کا مقام پیدائش ، سابق سکونت کی جگہ معہ آدھار ( اختیاری ) ، پیان ، ووٹر آئی ڈی کارڈ ، پاسپورٹ ، موبائل فون نمبر اور ڈرائیونگ لائسنس نمبرس طلب کیے گئے ۔ نظام آباد کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’ یہ عمل پرامن رہا کسی نے بھی کوئی مخالف فیڈ بیاک نہیں دیا ۔ ستمبر اور اکٹوبر 2019 میں جب یہ کام شروع کیا گیا تھا تو شہریوں کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی ۔ سب لوگوں نے رضاکارانہ طور پر تفصیلات داخل کئے ‘ ۔ اس میں نظام آباد میں چار وارڈس ، ورنگل اربن میں ویلیرو منڈل کے سات مواضعات اور محبوب نگر کے نواب پیٹ منڈل میں چار مواضعات کا احاطہ کیا گیا ۔ جملہ 144 اینومیریٹر بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہر ایک میں 120 ۔ 150 مکانات کے ساتھ ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ خاندانوں کو ان کے پاس شمار کنندہ کے پہنچنے کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ دستاویزات تصدیق تیار دستیاب ہوسکیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ تلنگانہ میں این پی آر کیا گیا ۔ 2015 میں 2010 کے این پی آر ایکسرسائز کا اپڈیشن تمام اضلاع میں کیا گیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ’ این پی آر ایکسر سائز کو پہلے 2010 میں کیا گیا اور بعد میں اسے 2015 میں اپ ڈیٹ کیا گیا اس میں صرف 15 پیرا میٹرس پر تفصیلات حاصل کئے گئے ۔۔