تلنگانہ اور مہاراشٹر کی سرحد پر شہاب ثاقب کی بارش، عوام حیرت زدہ

   

حیدرآباد۔ 3اپریل (یواین آئی) کومرم بھیم آصف آباد/منچریال اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرکے ضلع گڑچرولی میں رہنے والے افرادنے ہفتہ کی شب شہاب ثاقب کی بارش کے نظارہ کا دعوی کیا۔اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔ گڑچرولی،سرونچی اور کوتہ پلی علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی شب 8تا9بجے کے درمیان آسمان پر اچانک شہاب ثاقب کی بارش دیکھ کر وہ کافی حیرت زدہ ہوگئے ۔یہ منظر کافی انوکھا تھاجس کو ان افراد نے اپنے سل فونس میں قید کرلیا اور یہ ویڈیوز تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے ۔