تلنگانہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں ماوسٹوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

   

حکومتوں کی تبدیلی کے بعد ماوسٹ سرگرم ، حکومتوں کیلئے الجھن
حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں حکومتوں کی تبدیلی کے بعد ماوسٹ سرگرمیوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ ماوسٹوں کی سرگرمی حکومتوں کیلئے الجھن کا سبب تصور کی جاتی ہے ۔ ان دنوں ماوسٹوں نے اپنی سالانہ ( پیپلز لبریشن گوریلہ آرمی ) تقاریب کے شاندار اور کامیاب انداز میں انعقاد کا دعوی کیا ہے ۔ نکسلائٹس نے ایک ویڈیو اور اپنے تحریری پیغام کو بھی جاری کردیا ۔ جو انٹلی جنسوں کیلئے لمحہ فکر بنا ہوا ہے ۔ چونکہ جاریہ ماہ ریاست چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں حکومتوں کی تبدیلی عمل میں آئی ہے ۔ ان حالات میں حکومتوں کی پالیسی اور اقدامات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر گشت کر رہے ماوسوں کے ویڈیو اور ماوسٹوں کے دعوے کے مطابق ماوسٹ تنظیم کی پیپلز لبریشن گوریلہ آرمی کی تقاریب کامیاب رہیں ۔ ماوسٹ تنظیم میں پیپلز لیبریشن گوریلہ آرمی انتہائی خطرناک وینگ پائی جاتی ہے ۔ ایک ہفتہ طویل سالانہ تقاریب چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے سرحدی علاقہ دنڈا کرنیم میں 2 ڈسمبر تا 8 ڈسمبر منعقد ہوئی جس میں لبریشن آرمی کے سرکردہ قائیدین نے شرکت کی ۔ ماوسٹ ہر سال 2 ڈسمبر تا 8 ڈسمبر اس تقریب کو منعقد کرتے ہیں ۔ جہاں پارٹی کے پروگرامس اور خفیہ آپریشن اور اقدامات پر بات چیت ہوتی ہے اور پارٹی سرگرمیوں کا تذکرہ اور محاسبہ بھی کیا جاتا ہے ۔ پولیس کے علاوہ خود سپرد ماوسٹ بھی پیپلز لیبریشن گوریلہ آرمی کو انتہائی خطرناک تصور کرتے ہیں ۔ اس سالانہ تقریب میں پارٹی کے پروگرامس کو طئے جاتا ہے ۔ گھنے جنگلاتی علاقہ میں منعقد کی گئیں اس سالانہ تقاریب میں مقامی قضبات سے عوام کو کثیر تعداد نے شرکت کی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تقاریب میں موجود تھی۔ ماوسٹوں کے دعوے اور اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا ، اڈیشہ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سے سرکردہ ماوسٹ قائیدین نے ان تقاریب میں حصہ لیا ۔ سکما اور بیجاپور کے قضبات سے عوام کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ماوسٹوں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں گوریلہ آرمی کی ریالی اور سیاسی قائدین کے علامتی پتلوں کو نذر آتش کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ماوسٹوں کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز لیبریشن گوریلہ آرمی سے وابستہ 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔جن میں 16 خواتین شامل ہیں جو پارٹی کی اہم ذمہ داری پر محاذ کا حصہ تھے ۔ ع