تلنگانہ اور 4 دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز

   

اگر کسی ریاست میں اضلاع کی تعداد کم ہے یا پھر عہدیداروں کی کمی ہے تو ایسی صورت میں مخصوص کیسس کے بارے میں الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی جائے۔ عہدیداروں کے جن زمرہ جات کا مذکورہ شرائط پر اطلاق ہوگا ان میں ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرس، ریٹرننگ آفیسرس، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، ڈپٹی کلکٹر، جوائنٹ کلکٹر، تحصیلدار اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرس شامل ہیں۔ محکمہ پولیس میں جن رتبہ کے عہدیداروں پر تبادلہ کی شرائط کا اطلاق ہوگا ان میں انسپکٹر جنرل، ڈپٹی انسپکٹر جنرل، کمانڈنٹ آف آرمڈ پولیس، ایس ایس پی، ایس پی، ایڈیشنل ایس پی، سب ڈیویژنل ہیڈ آف پولیس، اسٹیشن ہاوز آفیسر، انسپکٹر، سب انسپکٹر، ریزرو انسپکٹر اور دوسرے شامل ہیں۔ اگر کوئی عہدیدار آئندہ 6 ماہ میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کی شرائط سے مستثنیٰ رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے عہدیداروں سے حاصل کئے جانے والے ڈیکلریشن کی کاپی روانہ کی ہے جس میں انہیں کریمنل کیسس کی تفصیلات پیش کرنی ہوں گی۔ر