تلنگانہ اور 4 دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز

,

   

Ferty9 Clinic

عہدیداروں کے تبادلوں پر رہنمایانہ خطوط، ایک مقام پر تین سال کی تکمیل پر تبادلہ کی ہدایت، آبائی اضلاع میں تعیناتی پر امتناع، چیف سکریٹری کو الیکشن کمیشن کی ہدایات
حیدرآباد۔/3 جون، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں بشمول تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کا عمل شروع کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں تلنگانہ، راجستھان، میزورم، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹریز اور چیف الیکٹورل آفیسرس کو عہدیداروں کی تعیناتی میں رہنما خطوط جاری کئے۔ کمیشن نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ ریوینیو اور پولیس محکمہ میں تین سال مکمل کرنے والے اہم عہدیداروں کا تبادلہ کیا جائے۔ کمیشن نے چیف سکریٹریز کو ہدایت دی کہ 31 جولائی تک یہ عمل مکمل کرکے کمیشن کو رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف سکریٹریز سے کہا گیا کہ کریمنل کیسیس کا سامنا کرنے والے عہدیداروں کو الیکشن سے دور رکھا جائے۔ ریاستوں سے کہا گیا کہ انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس عہدیداروں کو ان کے آبائی اضلاع میں تعینات نہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ڈیوٹی کرنے والے عہدیداروں سے ڈیکلریشن حاصل کرنے کی ہدایت دی جس میں وہ اس بات کا اظہار کریں گے کہ ان کا کسی بھی امیدوار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نومبر؍ ڈسمبر میں منعقد کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کی اسمبلی کی میعاد کی تکمیل کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ اسمبلی کی میعاد 16 جنوری 2024 کو ختم ہوگی جبکہ راجستھان 14 جنوری، مدھیہ پردیش 6 جنوری، چھتیس گڑھ 3 جنوری اور میزورم اسمبلی کی میعاد جاریہ سال 17 ڈسمبر کو ختم ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی سے راست طور پر تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو ان کے آبائی ضلع میں ڈیوٹی کی اجازت نہیں رہے گی۔ اگر عہدیدار ضلع میں گذشتہ چار برسوں میں سے تین سال مکمل کرچکے ہیں یا پھر تلنگانہ میں 31 جنوری 2024 تک وہ تین سال کی مدت مکمل کرلیں گے تو ان کا تبادلہ کیا جانا چاہیئے۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 2 پر )