حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے ایس ایس سی (انٹر) میں داخلے کے لئے آخری تاریخ میں 29 اکٹوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ایس ایس سی اوپن کے لئے 14 یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں جبکہ انٹر اوپن کے لئے ایم پی سی، بی پی سی، سی ای سی گروپ میں داخلے کے لئے دسویں کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ داخلے کی معلومات رہنمائی کے لئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ لاڈ بازار اور محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ربط کریں۔