حیدرآباد 8 نومبر (سیاست نیوز) ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول سے ایس ایس سی اور انٹر میں داخلہ کیلئے آخری تاریخ میں 10 نومبر تک توسیع کی گئی ۔ ایس ایس سی ریگولر امتحان میں پرائیویٹ شرکت کا طریقہ ہونے کے بعد اوپن ایس ایس سی ہے۔ اس طرح انٹر دو سالہ کورس ایک سال میں کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کی معلومات اور رہنمائی کیلئے آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹو اور برتھ سرٹیفکٹ اسنادات زیراکس کے ساتھ محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار پر 9063244927 اور محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔