حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) ٹریڈ یونین لیڈر اور آر ٹی سی کے سابق رکن بورڈ آف ڈائرکٹرس ایم ناگیشور راؤ نے آر ٹی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ورکرس کی بھلائی کے اقدامات کرے اور اپنے اسٹاف کو تنخواہیں بروقت ادا کرے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ آر ٹی سی انتظامیہ نے پہلے سے بوجھ تلے دبے ملازمین اور زیادہ کام کا بوجھ ڈال دیا ہے اور آر ٹی سی انتظامیہ نے ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کی مالیاتی حالت کو بہتر بنانے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔