ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی 11 بجے دن جاری کریں گی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ 2021 ء انجنیئرنگ کے نتائج 25 اگست کو دن میں 11 بجے جاری ہوں گے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نتائج کی اجرائی عمل میں لائیں گی ۔ واضح رہے کہ جاریہ ماہ 4‘ 5اور6 اگست کو انجنیئرنگ ایمسٹ امتحانات منعقد ہوئے تھے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاریہ ماہ 25 اگست کو ایمسٹ انجنیئرنگ کے امتحانات جاری کرنے کا پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی ایمسٹ انجنیئرنگ کونسلنگ کا 10 اگست کو ہی شیڈول جاری کیا گیا تھا ۔ ایمسٹ اگریکلچر اور فارما کے نتائج کا بعد میں اعلان ہوگا ۔ انجنیئرنگ کورسس میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا 30 اگست سے آغاز ہوگا ۔ 30 اگست سے 9 ستمبر تک یہ آن لائین ہے ۔ 4 تا 11 ستمبر تک امیدواروں کے اسنادات کی جانچ ہوگی ۔ 4 تا 13 ستمبر تک ویب آپشن کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 15 ستمبر کو انجنیئرنگ کے پہلے مرحلہ کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ جن طلبہ کو داخلہ ملے گا ، انہیں 15 تا 20 ستمبر کے درمیان آن لائین میں سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا ۔N
