تلنگانہ ایمسٹ انجینئرنگ خصوصی کونسلنگ کے شیڈول میں تبدیلی

   

حیدرآباد /17 اگسٹ ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ انجینئرنگ کی خصوصی کونسلنگ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں چار نئے انجینئرنگ کالجس کو منظوری دی ہے اور ساتھ ہی نئے کورسیس کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی آئی ہے۔ جمعرات سے 22 اگسٹ تک انجینئرنگ ویب آپشن کے اندراج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔26 اگسٹ کو خصوصی مرحلے کی کونسلنگ کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ 27 تا29 اگسٹ طلبہ کو سیلف رپورٹنگ کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسپاٹ داخلوں کیلئے26 اگسٹ کو رہنمایانہ خطوط کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ریاست بھر میں داخلوں کیلئے 19,049 نشستیں دستیاب ہیں جن میں کمپیوٹر کورسیس سے متعلق 4 ہزار سے زائد نشستیں ہیں۔ سیول انجینئرنگ میں 2505 ، ای سی ای میں 2721، ای ای ای میں 2630 ، آئی ٹی میں 1785 ، میکانیکل میں 2542 نشستیں داخلوں کے لئے دستیاب ہیں۔ ن