تلنگانہ ایمسٹ کا 14 جولائی سے آغاز

   

حیدرآباد : تلنگانہ اسٹیٹ انجنیئرنگ ، اگریکلچرل اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ) 2022 کا 14 جولائی سے آغاز ہوگا اور یہ امتحانات 14 ، 15 ، 18 ، 19 اور 20 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ اگریکلچر کے لئے انٹرنس ٹسٹ 14 اور 15 جولائی کو ہوگا۔ مختلف انجنیئرنگ کورسس میں داخلہ کیلئے امتحانات 18 ، 19 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔ اسی طرح تلنگانہ اسٹیٹ انجنیئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ (TS ECET) 2022 ء 13 جولائی کو منعقد ہوگا۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر آر لمباردری اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد وزیر تعلیم نے یہ شیڈول جاری کیا۔