حیدرآباد7۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایمسیٹ ) 2022 کا جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتے میں انعقاد عمل میں آسکتا ہے ۔ مارچ میں اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے ۔ انجینئرنگ ‘ فارمیسی ‘ اگریکلچر و دوسرے کورسیس میں داخلوں کیلے یہ ٹسٹ ہوگا جس کی تواریخ کو کووڈ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے طئے کیا جائیگا ۔ انٹر امتحانات اور قومی سطح کے دوسرے امتحانات کو بھی ملحوظ رکھا جائیگا ۔