تلنگانہ ایمسیٹ کے شیڈول کا اعلان

   

3 تا 6 مئی انجینئرنگ ، 8 اور 9 مئی کو ایگریکلچر اور میڈیکل انٹرنس ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ، اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 2019 (ایمسیٹ ) ، 3 مئی کو منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ کی ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم ( ٹی ایس سی ایچ ای ) نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا ۔ جس کے ساتھ ہی انجینئرنگ کورسیس میں داخلے کے لیے 3 ، 4 اور 6 مئی کو انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوں گے ۔ اگریکلچر اور میڈیکل کورسیس کے لیے 8 اور 9 کو یہ امتحانات 10 بجے دن تا دوپہر 1 بجے اور سہ پہر 3 بجے تا 6 بجے شام دو سیشن میں منعقد ہوں گے ۔ اس کونسل نے حسب سالہائے گذشتہ جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد ( جے این ٹی یو ۔ ایچ ) کو ایمسیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔ جے این ٹی یو ایچ کو تفویض کردہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 11 مئی کو منعقد ہوں گے جو پالی ٹیکنیک اور بی ایس سی ریاضی کے ڈگری یافتہ طلبہ کے انجینئرنگ کورسیس میں دیرینہ داخلوں کے لیے منعقد ہوں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی بشمول لا سیٹ اور پی جی چار سی ای ٹیز منعقد کرے گی ۔ لا سیٹ انٹرنس ٹسٹ 26 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 27 تا 29 مئی اور ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 30 اور 31 مئی کو ہوں گے ۔ ایم بی اے میں داخلوں کے لیے کاکتیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام 23 اور 24 مئی کو فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( پیسیٹ ) مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کی طرف سے 20 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ پروفیسر ٹی پاپی ریڈی صدر نشین ٹی ایس سی ایچ ای نے کہا کہ پیسیٹ کے سواء کے تمام سیٹس کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی ) موڈ پر منعقد ہوں گے ۔ سی بی ٹیز کے انعقاد کے لیے اس سال بھی ٹاٹا کنسلٹینسی سرویسیس ( ٹی سی ایس ) سے استفادہ کیا جائے گا ۔۔