تلنگانہ ایڈمنسٹریٹیو سرویس کا قیام حکومت کے زیر غور:ہریش راؤ

   

حیدرآباد: وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ایڈمنسٹریٹیو سرویس کا قیام تلنگانہ حکومت کے زیر غور ہے۔ اس تجویز پر حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی غور کر رہی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ کے بعد حکومت قطعی فیصلہ کرے گی۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ہریش راؤ نے کہا کہ ملک کی 4 یا 5 ریاستوں میں ریاستی سطح کی سرویس پہلے سے موجود ہے۔ عہدیداروں کی ریاستی سرویس کے آغاز پر مختلف پہلوؤںکا جائزہ لیتے ہوئے قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی سطح پر انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس اور انڈین پولیس سرویس جیسی خدمات موجود ہے۔ تاہم تلنگانہ حکومت ریاستی سطح پر ایسی خدمات متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔