تلنگانہ ای سیٹ کونسلنگ کیلئے شیڈول جاری

   

حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل کی جانب سے TGECET کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ پالی ٹیکنیکڈپلومہ طلبہ کو بی ٹیک ، بی فارمیسی کے دوسرے سال میں لیٹرل انٹری کے ذریعہ داخلے حاصل کرنے کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ دو مرحلوں میں داخلوں کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تازہ طور پر جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کے داخلوں کیلئے امیدواروں کو 8 تا 11 جون تک سلاٹ بکنگ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 10 تا 12 جون تک امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کا ویریفیکشن کیا جائے گا ۔ 10 تا 14 جون تک ویب آپشن اندراج کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ 18 جون کو پہلے مرحلے کی نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ 15 جولائی سے قطعی مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ 21 جولائی کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ 24 تا 30 جولائی تک اسپاٹ داخلوں کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ 2