تلنگانہ ای سیٹ کے تحت 24 اگسٹ سے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ

   

حیدرآباد/10 اگسٹ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ
(TS ECET)2020-21
داخلہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمیشن کونسلنگ شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ پہلے مرحلہ کے داخلوں کا 24 اگسٹ سے آغاز ہوگا۔ شیڈول کے مطابق امیدوار آن لائن پے پراسسنگ فیس اور سرٹیفکیٹ ویریفکیشن کیلئے سلاٹ بکنگ 24 تا28 اگسٹ کرسکتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ ویریفکیشن 26 تا29 اگسٹ کو ہوگا جس کے بعد طلبہ 26 تا 31 اگسٹ ویب آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔ 2 ستمبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ جس کے بعد امیدوار ٹیوشن فیس اور سیلف رپورٹ ویب سائیٹ پر آن لائن 2 تا 7ستمبر داخل کرسکتے ہیں۔ 13 ستمبر سے کونسلنگ کا آخری مرحلہ ہوگا۔14 ستمبر کو سرٹیفکیٹ ویریفکیشن ہوگا اور 15 ستمبر تک طلبہ ویب آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔ 17 ستمبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی اور 20 ستمبر تک ٹیوشن فیس و سیلف رپورٹ آن لائن داخل کی جاسکتی ہے۔ طلبہ کو 18 تا21 ستمبر الاٹ کردہ کالجس کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ خانگی غیر امدادی انجینئرنگ اور بی فارمیسی کالجس کیلئے اسپاٹ ایڈمیشن گائیڈ لائنس 18 ستمبر کو ویب سائیٹ پر جاری کی جائیں گی۔ تلنگانہ ای سیٹ کا انعقاد ڈپلوما و بی ایس سی میتھمیٹکس ڈگری ہولڈرس کیلئے کیا جاتا ہے جس کے تحت انہیں بی ای ؍ بی ٹیک اور بی فارمیسی کورسیس کے سیکنڈ ایئر میں داخلے دیئے جاتے ہیں۔