حیدرآباد ۔ 8 ؍ مارچ (این ایس ایس) سینئر کانگریس قائد اور قانون ساز کونسل میں سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے آج اسمبلی میں پیش کردہ ریاستی بجٹ برائے 2020-21 کو مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ اور خیالی اور گمراہ کن قرار دیا ۔ گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر علی نے کہا کہ گذشتہ سال کے نظرثانی شدہ بجٹ کے مقابلے اس سال 40,762 کروڑ کا بھاری اضافہ ہوا ہے ۔ 182,914 کروڑ کا بالکل غیر حقیقت پسندانہ ہے ۔ چیف منسٹر نے 2019-20 میں 1,82,017 کا بجٹ پیش کیا تھا ۔ انہوں نے اقلیتی بہبود کے بجٹ میں کٹوتی پر حکومت کی مذمت کی۔