حیدرآباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میونسپل ورکرس اینڈ ایمپلائز یونین نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے 8 جنوری سے ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر و ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق کو ہڑتال کی نوٹس دی گئی ہے۔ 8 جنوری سے ہی ملک بھر میں بلدی ملازمین اپنے مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال کرنے والے ہیں۔ مرکزی حکومت کی مخالف عوام مخالف ملازمین پالیسیوں کے خلاف یہ ہڑتال ہونے والی ہے۔