حیدرآباد۔ 10 ستمبر ( سیاست نیو ز ) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ تین دن ہلکی بارش یا گرج چمک و بوندا باندی کی پیش قیاسی کی ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ناگرتنا نے کہا کہ مشرقی و وسطی خلیج بنگال میںہوا کے دباو میں کمی کے نتیجہ میں بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے 10 تا 14 ستمبر ایلو وارننگ جاری کی ۔ 14 ستمبر کیلئے محکمہ نے عادل آباد ‘ کمارم بھیم آصف آباد ‘ منچریال ‘ جگتیال ‘ پیدا پلی ‘ جئے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔