تلنگانہ بھر میں آئندہ تین دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد9ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں محکمہ موسمیات نے آئندہ تین یوم میں بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی اور کہا کہ ریاست میں شدید گرمی آئندہ دنوں بارش کا سبب بن سکتی ہے۔ محکمہ کی پیش قیاسی میں بعض اضلاع کیلئے زرد الرٹ جاری کیا گیا جن میں عادل آباد ‘نظام آباد ‘ جئے شنکر بھوپل پلی ‘ محبوب آباد اور ملوگو شامل ہیں۔ کمرم بھیم آصف آباد‘ نرمل ‘ منچریال میں موسلادھار بارشکی پیش قیاسی ہے۔ بتایا گیا کہ شہر میں 9 ستمبر کی شب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جو شہر میں گرمی میں راحت کا سبب بن سکتا ہے۔ خانگی ماہرین کے مطابق دونوں شہروں و جن اضلاع میں شدید گرمی ہے ان میںبارشوں کا امکان ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے بادلوں کے برسنے پر خانگی ماہرین کا دعویٰ کہ شدید گرمی کے دوران ہوا کے دباؤ میں کمی پیدا ہوتو بارش بھی اسی شدت سے شروع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گذشتہ تین یوم سے حیدرآباد و سکندرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت معمول کے مطابق ہونے کے باوجود رطوبت میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں گرمی بڑھنے لگی ہے۔3