تلنگانہ بھر میں آئندہ 2دن بارش کی پیش قیاسی ‘ ایلو الرٹ جاری

   

سوریا پیٹ میں 14.5 سنٹی میٹر اور اپل میں 11 سنٹی میٹر بارش
حیدرآباد۔/16جنوری، (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ دو دن تک ہلکی و موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو حیدرآباد کے بشمول ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ موسم کا یہی مزاج آئندہ دو دن تک جاری رہیگا۔ ریاست میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ۔ پیر اور منگل کو ریاست کے کئی علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ اتوار کی صبح جی ایچ ایم سی حدود کے علاوہ سوریا پیٹ اور نلگنڈہ اضلاع میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔ سوریا پیٹ میں سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نلگنڈہ میں 117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جی ایچ ایم سی حدود میں کاپرا علاقہ میں 116.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں سب سے زیادہ بارش سوریا پیٹ میں ریکارڈ ہوئی ہے۔ بارش کے نتیجہ میں سوریا پیٹ کے کئی علاقے کل رات سے ہی زیر آب آچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر موسمی بارش میں فصلوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ سوریا پیٹ میں 14.5 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نکریکل میں 11.7 سنٹی میٹر، میڑچل ملکاجگیری 11.6 سنٹی میٹر، نلگنڈہ 11.5 سنٹی میٹر، ناچارم 11.3 سنٹی میٹر اور اپل میں 11 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حکومت نے دونوں اضلاع کے عہدیداروں کو چوکسی کی ہدایت دی ہے۔ ضلع کلکٹرس کی نگرانی میں بچاؤ اور راحت کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔ر