تلنگانہ بھر میں تمام سرکاری و خانگی دواخانے آج بند

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16 جون (سیاست نیوز) ملک گیرسطح پر ڈاکٹروں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور حملوں کے واقعات کے خلاف بطور احتجاج 17 جون کو صبح 6 تا 18 جون کی صبح 6 بجے تک تلنگانہ بھر میں ہاسپٹلس ‘ کلینکس مکمل بند رکھے جائیں گے ۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی ریاستی تلنگانہ کمیٹی ‘تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن (ٹی ایچ اے این اے ) ہاسپٹلس بورڈ آف انڈیا (ایچ بی آئی) کے قائدین نے آج یہاں اس بات کا انکشاف کیا ۔ ہاسپٹلس بورڈ آف انڈیا کے صدرنشین ڈاکٹر وائی رویندر راؤ اور تانا کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر روی شنکر نے میڈیا سے کہا کہ ڈاکٹروں پر ملک بھر روز بروز بڑھتے ہوئے حملوں کے واقعات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ڈاکٹروں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے کے باوجود حکومتیں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔