تلنگانہ بھر میں 11 ستمبر کو نیشنل لوک عدالت

   

حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز) نیشنل لوک عدالت تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں 11 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں تمام سیول اور فوجداری مقدمات کی یکسوئی ہوگی ۔ رکن سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی انوپما چکرورتی نے یہ بات بتائی ۔ لوک عدالت میں خدمات کسی اخراجات یا فیس کے بغیر فراہم کی جا رہی ہیں اور کورٹ فیس بھی وصول نہیں کی جا رہی ہے ۔ اگر پہلے سے کوئی کورٹ فیس ادا کی گئی ہے تو اسے بھی لوک عدالت سے معاملہ کی یکسوئی کے بعد واپس کیا جا رہا ہے ۔ لوک عدالت میں فیصلے کے بعد کوئی اپیل نہیں کی جاسکتی ۔خواہشمند افراد اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے مقدمات کی یکسوئی کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں ۔