تلنگانہ بی جے پی لیڈروں کی دہلی میں امیت شاہ اور نڈا سے ملاقات

   

حیدرآباد28فروری(یواین آئی) تلنگانہ میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، بی جے پی نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ریاستی بی جے پی کے قائدین نے آج قومی نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے ، مرکزی وزیر کشن ریڈی، ارکان پارلیمنٹ لکشمن، اروند، پارٹی لیڈران مرلی دھر راؤ، ڈی کے ارونا، وویک وینکٹ سوامی، پی سدھاکر ریڈی، وجے شانتی، اندراسین ریڈی، جتیندر ریڈی، کومٹ ریڈی راج گوپال نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ بی جے پی قائد کی قومی رہائش گاہ پر یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاست کے حالات پر غور کیا گیا۔