کانگریس اور بی جے پی کے لیے آج ’’ یوم تاریک ‘‘
نوجوان 9 مارچ کو تہوار کے طور پر منائیں
حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو گن پارک کے پاس ناک زمین پر رگڑنے کا مطالبہ کیا اور بی جے پی کے بیزوزگار نوجوانوں کو روزگار کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا مشورہ دیا ۔ آج اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیف منسٹر نے تاریخی فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے قائدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور یاد دلایا کہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا تھا کہ تلنگانہ حکومت ہرگز تقررات نہیں کرے گی ۔ تقررات کرنے پر ناک زمین پر رگڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ تقررات کا اعلان ہوگیا ہے ۔ لہدا بنڈی سنجے یادگار شہیداں گن پارک کے پاس ناک زمین پر رگڑیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمتوں کے حصول کیلئے حد عمر میں 10 سال کا اضافہ کردیا ہے ۔ اس سے بی جے پی کے بے روزگار بھی فائدہ ا ٹھالیں ۔ چیف منسٹر کے اعلان کے بعد کاگنریس اور بی جے پی کے قائدین کے پاس کوئی کام نہیں رہ گیا ہے ۔ دونوں جماعتوں کیلئے آج یوم تاریک ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے پارٹی ، فنڈز اور ملازمتوں کا جو خواب دیکھا تھا وہ آج شرمندہ تعبیر ہوگیا ۔ریاست کے نوجوان 9 مارچ کو ہمیشہ تہوار کے طور پر منائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی حلقہ آرمور کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے اپنے ذاتی اخراجات سے تربیتی کلاسیس کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ۔ ن