تلنگانہ بی سی کمیشن نے جائزہ حاصل کرلیا صدرنشین کرشنا موہن کو قائدین کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بیاک ورڈ کلاسس کمیشن نے آج جائزہ حاصل کرلیا۔ کمیشن کے صدرنشین ڈاکٹر وی کرشنا موہن راؤ کے علاوہ ارکان سی ایچ اوپیندرا ، ایس پاٹل اور کے کشور گوڑ نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ خیریت آباد میں واقع بی سی کمیشن کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی بی سی تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ٹی آر ایس کے دیگر قائدین نے کمیشن کے دفتر پہنچ کر صدرنشین کرشنا موہن راؤ کو مبارکباد پیش کی۔ کمیشن کے ممبر سکریٹری کی حیثیت سے کمشنر بی سی ویلفیر کو مقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کرشنا موہن راؤ سابقہ کمیشن میں رکن تھے۔ ان کا تعلق حضور آباد سے ہے اور ضمنی چناؤ سے عین قبل چیف منسٹر نے انہیں کمیشن کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ کرشنا موہن راؤ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقات کی بھلائی کیلئے وہ ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور حکومت کو سفارشات پیش کی جائیں گی ۔ R