تلنگانہ: تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے جانچ کے بعد کرونا رپورٹ ایا منفی ، کئی لوگوں کو ملی راحت

,

   

حیدرآباد:تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 63 آفراد کو کرونا سے نجات ملی ہے، کریم نگر، ورنگل اور بڑی مسجد کے لوگ بھی ان میں شامل تھے جن کا جانچ کیا گیا۔

دنیا بھر میں شدت کے ساتھ پھیلنے والے اس وائرس کی وجہ سے کئی لوگوں کو ریاست تلنگانہ میں بھی راحت مل چکی ہے، اور طبی جانچ کے بعد ان کا رپورٹ منفی آنے کی وجہ سے ان حضرات نے سکون کی سانس لی ہے، اسلئے کہ یہ افراد دارالحکومت دہلی کے نظام الدین مرکز میں ہونے والے تبلیغی جوڑ میں شریک ہوۓ تھے۔

جب سے یہ لوگ وہاں سے اۓ ان لوگوں ہر چاروں طرف سے نظر رکھی جا رہی تھی مگر اب رپورٹ کے منفی انے کے بعد یہ لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں گے ، قبل ازیں سماج کے چند فرقہ پرست لوگ کرونا وائرس کو بھی لے کر ہندو مسلم کے درمیان تفریق کی کوشش کرتے آرہے ہیں۔

جبکہ کرونا ایک بیماری ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ بیماری اور موت کبھی کسی کا مذہب نہیں دیکھا کرتے، خاص کر کرونا وائرس سے بچنے اور سب کو بچانے کےلیے سماجی دوری بہت ضروری ہے، اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو ہم پر بھی پریشانی آسکتی ہے اسلئے کہ دہلی سے آنے والے چھ لوگوں کی پچھلے دنوں اس بیماری کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

بچھلے دنوں حیدرآباد کے رکن پارلیمان وصدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں نبی کریم ﷺ کی حدیث کے حوالے سے کہا تھا کہ وبائی امراض سے جو موت ہوتی ہے وہ شہادت کی موت ہے، انہیں غسل ، کفن اور جنازے کی نماز کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

مکمل رپورٹ دیکھیں۔

YouTube video