سنگاریڈی میں یوم تاسیس تقریب میں میڈلس و ایوارڈ س کی تقسیم ، وزیر داخلہ محمود علی کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی ۔سنگاریڈی کلکٹریٹ میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کا سادگی کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ جس میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ نے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک’ بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد’ منجو شری چیرمین ضلع پریشد’ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی’ شیو کمار چیرمین ڈی سی ایم ایس ‘ ایم ہنمنت راو کلکٹر’ چندر شیکھر ریڈی ایس پی ‘ ویرا ریڈی آدیشنل کلکٹر اور دیگر عہدیدار و قائدین شرکت کی۔ یادگار تلنگانہ پر شہیدان تحریک تلنگانہ کو خراج اور مجسمہ تلنگانہ تلی کی گلپوشی کے بعد قومی پرچم لہرایا اور پولیس سلامی لی۔ جانب محمد محمود علی وزیر داخلہ نے پولیس آفیسرس اور ملازمین میں میڈلس اور ایوارڈس تقسیم کئے۔ بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل طویل جدوجہد کے بعد عمل میں آء۔ چیف منسٹر کے سی آر کی مدبرانہ قیادت میں ریاست تلنگانہ نے بے مثال ترقی کی ہے اور قلیل عرصہ میں ہی ترقی اور فلاحی اسکیمات کی عمل آواری میں ملک کی سر فہرست کا درجہ حاصل کرلیا۔ حکومت تلنگانہ نے زراعت اور کسانوں پر توجہ دی۔ کسانوں کے لئے رائتو بندھو’ رائتو بیمہ’ رائتو ویدیکا شروع کیا’ اقل ترین قیمتوں کو قینی بنایا’ زراعی کا ہر ایک دانہ خریدا’ بروقت تخم اور کھاد فراہم کیا گیا۔ کالیشورم پراجیکٹ کے ذریعہ 40 لاکھ ایکر اراضی سیر آب کی گئی تلنگانہ میں ایک کروڑ ایکر اراضی پر کاشت ہوگی۔ کالیشورم پراجکٹ کی تکمیل کے بعد ریاست کے کسانوں کو پانی کی قلت نھیں ہوگی اور یھاھ کے کسان بھی سال میں تین مرتبہ فصل اگائنگے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے وقت مخالفین نے کہا تھا کہ تلنگانہ میں تاریکی ہوگی اور امن و آمن ٹھیک نھیں رہیگا جبکہ یہ دو اندیشے غلط ثابت ہوے۔ حکومت تلنگانہ نے برقی مسلہ کو بخوبی حل کردیا اور آج کسانوں کو بلا وقفہ 24 گھنٹہ زراعت کے لیے برقی سربراہ ہورہی ہے۔ گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بلا وقفہ سربراہ کی جارہی ہے۔ تلنگانہ پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے۔ پولیس نے عوام سے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات بناتے ہوے سماج میں امن و آمن کو یقینی بنایا اور لا اینڈ آرڈر میں کوء کوئی پیدا ہونے نھیں دیا گیا۔ حکومت نے پولیس کے بجٹ میں اضافی کیا جس سے پولیس کو عصری ٹکنالوجی اور آلات سے لیس کیا گیا۔ عالمی وباء کورونا وائرس سے انسانیت جوجھ رہی ہے۔ کورونا حالات کی وجہ سے حکومت تلنگانہ کی آمدنی میں زبردست کمی ہوئی ہے اس کے باوجود حکومت تلنگانہ نے عوامی فلاحی اسکیمات میں کوئی کمی نھیں کی ہے۔