تلنگانہ تلی کے مجسمہ ساز کو تہنیت

   

حیدرآباد 8 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کانگریس کے سربراہ مہیش کمارگوڑنے سکریٹریٹ میں نصب تلنگانہ تلی کے مجسمہ کو تیار کرنے والے مجسمہ سازرمناریڈی کو تہنیت پیش کی۔ تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی پیر کو سکریٹریٹ میں نقاب کشائی کی جائے گی۔ چیف منسٹر ریاست میں کانگریس حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر اس مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔