تلنگانہ جنا سمیتی کے زیر اہتمام 6 جون کو دھرنا چوک پر احتجاج

   

سیاسی قائدین اور جہد کاروں کی شرکت: کودنڈا رام
حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت پانی، روزگار اور وسائل کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کودنڈا رام نے کہا کہ آندھرا سے تعلق رکھنے والے کنٹراکٹرس کے فائدہ کیلئے کالیشورم پراجکٹ تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کی تکمیل میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئی ہیں اور ٹی آر ایس قائدین کو کمیشن حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی بھون میں آندھرا کنٹراکٹرس کا سرخ قالین استقبال کیا جارہا ہے جبکہ حکومت سے سوال کرنے والوں کے خلاف مقدمات دائر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ کے سی آر حکومت کے خلاف عنقریب عوام بغاوت کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 6 جون کو دھرنا چوک پر تلنگانہ کی عزت نفس کے موضوع پر ایک روزہ دکشا کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سیاسی قائدین اور جہد کار حصہ لیں گے۔ ر