حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کا اجلاس کل 7 ستمبر کو 11:30 بجے دن حج ہاوز میں واقع حج کمیٹی کے دفتر میں صدرنشین الحاج محمد سلیم کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کیلئے ایجنڈہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ حج کیمپ 2022 کے کامیاب انعقاد کے بعد کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ ارکان کو کیمپ کی مکمل تفصیلات بشمول اخراجات کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ حج کیمپ اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے انتظامات اور حجاج کرام کی رائے سے واقف کرایا جائے گا۔ آڈٹ رپورٹ برائے سال 2021-22 کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ حج 2022 کے اخراجات پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 2 کروڑ روپئے بجٹ جاری کیا جبکہ جملہ اخراجات ایک کروڑ63 لاکھ کے ہوئے ہیں جس میں اسٹاف کی تنخواہیں شامل ہیں۔ موجودہ بجٹ کا موقف اور دفتر کیلئے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء کی خریدی کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم نے بتایا کہ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں نمایاں رول ادا کرنے والے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو تہنیت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ر