تلنگانہ حج کمیٹی کو 2 کرو ڑ روپئے بجٹ کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے 2 کروڑ روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ مالیاتی سال 2022-23 کے تحت 2 کروڑ کی اجرائی سے متعلق احکامات سکریٹری محکمہ فینانس ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی نے آج جاری کئے۔ احکامات میں بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں حج کمیٹی کیلئے 2 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے اور یہ مکمل رقم جاری کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حج 2022 کے انتظامات اور خاص طور پر حج کیمپ کے انعقاد کے سلسلہ میں حج کمیٹی کے پاس بجٹ نہیں تھا۔ حکومت سے نمائندگی کے بعد وزیر فینانس ہریش راؤ کی مساعی سے مکمل بجٹ کی رقم 2 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ حج کمیٹی کو عازمین حج کے انتظامات میں سہولت رہے گی۔ر